امریکی ویزا،زراعت اور دیگر شعبوں کے غیر تارکین وطن ویزا درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو میں چھوٹ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی محکمہ خارجہ نے زراعت اور چند دیگر شعبوں کے غیر تارکین وطن ویزا درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو میں چھوٹ کی پالیسی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق انٹرویو میں یہ چھوٹ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی منظوری کے ساتھ و زیر خارجہکے حکم کے ذریعے اختیار کی جاتی ہے۔ اور ان کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آخری مرتبہ یہ جائزہ 2022 میںلیا گیا تھا جس کی میعاد 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو گئی تھی۔ جس کے مطابق قونصلر افسران کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ پہلی بار آنے والے اور/یا تجدید کرنے والے درخواست دہندگان کے لیے انفرادی طور پر انٹرویوز جاری رکھیں۔
ویزوں کے یہ زمرے عارضی زرعی اور غیر زرعی کارکنوں (H-2 ویزے) کے لیے ہیں۔ اور کسی بھی غیر تارکین وطن ویزا کی درجہ بندی کے لیے درخواست دینے والے دیگر غیر تارکین وطن ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے ہیں جنہیںپہلے کسی بھی درجہ بندی میں نان امیگرنٹ ویزا جاری کیا گیا تھا۔ بشرطیکہ پہلے سے جاری کردہ ویزا۔ بی ویزا ۔نہ ہو اور درخواست دہندگان اپنے حالیہ نان امیگرنٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے 48 ماہ کے اندر درخواست دے رہے ہوں۔
"تمام صورتوں میں، درخواست دہندگان کو انٹرویو کی چھوٹ کے لیے اہل ہونے کے لیے کچھ قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔ اس اتھارٹی کا نفاذ 1 جنوری 2024 سے شروع ہوتا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک نوٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو کی چھوٹ کے اہل ہونے کے لیے درخواست دہندگان کو کچھ معیارات بھی پورے کرنا ہوں گے جیسا کہ اپنے ملک یا رہائش کے ملک میں درخواست دیں۔ ویزا سے کبھی انکار نہیں کیا گیا ہو۔ کوئی ظاہری یا ممکنہ نااہلی نہ ہو۔

#cultur#former#PakTurkNews#visa#washintondcAmerica