ایران نے نیا جدید ترین ڈرون "مہاجر۔10ـ” متعارف کرا دیا

تہران (پاک ترک نیوز)
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہماری طاقتور مسلح افواج ایران کے خلاف جارحیت میں ملوّث کسی بھی ہاتھ کو کاٹ دیں گی۔
گذشتہ روز ایران نے اپنا جدید ترین مقامی ساختہ ڈرون متعارف کروایا ہے جو زیادہ بلندی پر اور طویل عرصے تک پرواز کر سکتا ہے۔ایران کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کے جشن کی تقریب میں ’’مہاجر-10‘‘ ڈرون متعارف کرایا گیا ہے۔اس تقریب میں صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے۔
ایرانی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ نیا ڈرون ’’مہاجر-6‘‘کا اپ گریڈ ورژن ہے۔امریکی حکام نے ایران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے روس کو یہ ڈرون فروخت کررہا ہے۔مغربی حکومتوں نے حالیہ مہینوں میں روس کو مبیّنہ طورپراسلحہ کی فروخت پر ایران پر عاید پابندیوں میں توسیع کی ہے۔
رپورٹس کےمطابق نیا ڈرون 7 ہزارمیٹر (23 ہزار فٹ) کی بلندی پر زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے اور اس کی آپریشنل رینج 2 ہزار کلومیٹر (1242 میل) ہے۔یہ 210 کلومیٹر فی گھنٹا (130 میل فی گھنٹا) کی رفتارسے سفر کرسکتا ہے اور جدید ترین الیکٹرانک اورجاسوسی آٓلات سے لیس ہے۔یہ بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی 300 کلوگرام (660 پاؤنڈ) تک سامان اٹھاسکتی ہے۔جو ہ گذشتہ ماڈل کے مقابلے میں سامان لے جانےکی دو گنا صلاحیت ہے۔ چنانچہ یہ ڈرون ہر قسم کا بم اور گولہ بارود لے جا سکتا ہے۔

#drone#IRANIPRESIDENT#PakTurkNews#tehraniran