واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحالی کے معاہدے کو "اچھی چیز” قرار دیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ اس معاہدے کو یہ سمجھا جا رہا ہے کہ یہ خطے میں امریکی اثر و رسوخ کو کم کر سکتا ہے ۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض اور تہران کے درمیان معاہدہ، جس کا اعلان گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کیا گیا تھا، صرف خلیج میں ایک اہم تجارتی اور اب سفارتی شراکت دار کے طور پر چین کے بڑھتے ہوئے کردار کی حقیقت کو واضح کرتا ہے۔
تجزیرہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ واشنگٹن، تہران کے ساتھ اپنے تصادم کے انداز کے ساتھ، آپس میں دست و گریباں ہونے کی پوزیشن میں نہیں تھا، لیکن کچھ امریکی ہاکس کی طرف سے خطرے کی گھنٹی بجانے کے باوجود وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔