ایران 7برس بعد آج سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا

ریاض(پاک ترک نیوز) ایران آج 7 سال کی بندش کے بعد سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کا کہنا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ، جدہ میں قونصل خانہ اور او آئی سی دفتر آج دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات حال ہی میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سفارتخانہ کھولے جانے کے موقع پر ایران کے سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر علی رضا عنایتی بھی موجود ہوں گے اور اس حوالے سے تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگی۔
یاد رہے کہ کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مارچ میں ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا، دونوں ممالک کے تعلقات چین کی معاونت سے بحال ہوئے ہیں۔

#embassy#jeddah#PakTurkNews#riyadh#saudiarabiaHajjiranUmrah