ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان سفیروں کو بھی واپس بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں برادر ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

#embassidor#iraniforeginminister#islamabad#jalilabbasjilani#PakTurkNews#tehraniran