پانچ ماہ میں ایران کا دوسرا ہاپر سونک میزائل الفتح ۔2منظر عام پر آ گیا

تہران (پاک ترک نیوز)
اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل فتح کی نقاب کشائی کرکے دنیا کو حیران کرنے کے مہینوں بعد، ایران نے قوم کے سپریم کمانڈر کے لیے ایک فوجی نمائش میں الفتح۔2 کی ایک بہتر شکل دکھائی گئی۔یہ اس سال تہران کی جانب سے دوسرا ہائپر سونک میزائل ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ روز تہران میں عاشورا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا دورہ کیا جس کا انتظام اسلامی انقلابی گارڈ کورکی ایرو اسپیس ڈویژن کےپاس ہے۔یونیورسٹی میںجدید ترین ہائپرسونک میزائل بھی نمائش میں موجود تھا۔ اس کے علاوہ جنگی ڈرون اور میزائل ڈیفنس سسٹم سمیت جدید ترین فوجی سازوسامان بھی موجود تھا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق الفتح-2 ایک ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل ہے۔ یہ ایک بیلسٹک وارہیڈ کے مقابلے میں زیادہ قریب آرک میں سفر کرتا ہے۔ ساتھ ہی ایک ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل نمایاں طور پر زیادہ نقل و حرکت کی اہلیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ابتدائی لانچ کے بعد اپنے ہدف کی طرف بڑھتا ہے۔
اس سال جون میںایران نے اپنے الفتح ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی تھی جس نے ایران کو چین اور روس کے ساتھ ان ممالک کے منتخب گروپ میں شامل کیا جن کے پاس غیر معمولی نقل و حرکت اور بہت فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائل ہیں۔
اس ضمن میں تہران نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل دشمن کے تمام دفاعی حصوںمیں گھس سکتا ہے جو کہ اسرائیل سمیت اس کے علاقائی مخالفین کے لیے واضح انتباہ ہے۔
الفتح کی نقاب کشائی اس لیے اہم تھی کہ ایران پورے مشرق وسطیٰ کے خطے میں پہلا ملک بن جائے گا جس نے ایک ہائپرسونک ہتھیار تیار کیا جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے چلتا ہے۔

#missiles#PakTurkNews#supersonic#tehraniran