اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری ہوں گے یا نہیں؟ احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کیے۔
احتساب عدالت نے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 21 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا۔

#formerfinanceminister#ishaqdar#nabcourt#PakTurkNews#pmlnLondon