اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلا آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنا دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔