اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کورٹ رپوٹرز تنظیموں کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس متفرق درخواست پر بھی جاری کیا گیا۔
عدالت نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت کی۔ عدالت نے پیمرا اور سیکریٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

#islamabad#islamabadhighcourt#PakTurkNews#pemra#tvchannels