اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی

 

یروشلم(پاک ترک نیوز) اسرائیل نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی مردوں کے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے داخلے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ 12 سے 55 سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
فلسطینی علاقوں میں حکومتی سرگرمیوں کے کوآرڈینیشن یونٹ (COGAT) جو کہ اسرائیلی فوج سے وابستہ ہے، نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے کی شرائط طے کی گئی تھیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں رہنے والی فلسطینی خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچے اور 55 سال سے زیادہ عمر کے فلسطینی مرد جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے مقبوضہ مشرقی یروشلم آ سکتے ہیں۔ 45 سے 55 سال کی عمر کے فلسطینی مردوں کو نماز کے لیے مسجد میں آنے کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔

 

#fridayprayer#isreal#jerusalme#masjidalaqsa#pakturkenws#Palestinian#phalistine#prayer