اسرائیل فوج نے مزید 2فلسطینیوں کو شہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر دھاوا بول کر 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
جیریکو ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایادو نوجوانوں کو ہسپتال لے جایا گیا جن کے سینے میں گولیاں لگی تھیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 16 سالہ قصے الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم کو اسرائیلی فورسز نے آج صبح سویرے جیریکو پر حملے کے دوران سینے میں گولی ماری۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں مقتولین اس میں ملوث تھے۔

#ISRAIL#israliforces#occupaidwestbank#PakTurkNews#phlistine