غزہ میں اسرائیلی فورسز نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔
الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹرمحمد ابو سالمیہ کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فورسز الشفا ہسپتال پر بمباری بھی کرچکی ہیں اور گزشتہ دنوں ہسپتال پر ٹینکوں سمیت دھاوا بول کر ہسپتال میں موجود افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
اسرائیل نے حماس کے ساتھ غزہ میں عارضی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد ایک روز کیلئے موخر کردیا۔ حماس سے کیے گئے 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آج سے فلسطینی اور اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ ہونا تھا تاہم اسرائیل نے معاہدے پر عمل درآمد کل تک موخر کردیا ہے۔
اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے بیان میں کہا کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے کسی بھی شخص کو جمعہ سے پہلے رہا نہیں کیا جائے گا۔حماس کی جانب سے اب تک ان قیدیوں کی فہرست مہیا نہیں کی گئی جنہیں رہا کیا جانا ہے۔ قیدیوں کی رہائی کا حتمی معاہدہ ہونے تک سیز فائر نہیں ہوگا۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا جبکہ حماس کی جانب سے 50 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں غزہ کیلئے انسانی امداد اور ایندھن کی فراہمی کا شرط بھی شامل ہے۔

#alshifahospital#alshifahosptail#gaza#isreal#PakTurkNews