اسرائیلی فورسز نے نابلس میں 6نہتے فلسطینیوں کوشہید کردیا

نابلس (پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے نابلس میں 6نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں کم از کم چھ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ زخمیوں میں سے کم از کم 50 زندہ فائرنگ کی زد میں آئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے چھ افراد میں 72 سالہ عدنان صابے بارا شامل ہیں۔ 25سالہ محمد خالد انبوسی، 33سالہ تمر مناوی، 26سالہ مصعب اویس، 24 سالہ حسام اسلم اور 23 سالہ محمد ابوبکر شامل ہے۔

 

#isreal#isrealiforces#PakTurkNews#phlistine#Ramallah#westbank