اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

 

مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کر دیا۔فلسطینی فورسز کی فائرنگ میں 6فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
فلطینی وزارت نے کہا کہ 17 سالہ جبریل محمد کمال ال لدا جیریکو شہر کے قریب عقبت جبر پناہ گزین کیمپ میں "سر میں گولی لگنے سے” ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے دعوی کیا گیاہے کہ فورسز نے مسلح مشتبہ افراد پر فائرنگ کی۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ چھ دیگر زخمی ہوئے جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

 

#isreal#kill#occupaidwestbank#PakTurkNews#phlistineFiring