اسرائیلی وزیر کا اے پی نیوز ایجنسی سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر نے اے پی نیوز ایجنسی سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دیا۔
اسرائیل کے وزیر مواصلات نے حکم دیا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے قبضے میں لیا گیا کیمرہ اور نشریاتی سامان واپس کر دیا جائے۔
اسرائیلی حکام نے منگل کو امریکی نیوز آرگنائزیشن سے یہ اشیاء ضبط کر لی تھیں اور اس پر قطری میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ کو تصاویر فراہم کر کے میڈیا کے ایک نئے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے آلات ضبط کرنے کے بعد، صحافتی تنظیموں، ایک اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور وائٹ ہاؤس نے اس فیصلے کی مذمت کی۔
اسرائیل کے وزیر مواصلات شلومو کارہی نے کہا کہ میں نے اب کارروائی کو منسوخ کرنے اور آلات کو اے پی کو واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

#aljazeera#ap#islrealiminister#isreal#newsagenecy#PakTurkNews#tilaviv