اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ ظاہر کر دیا

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کیلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔
نیتن یاہو نے حماس کی طرف سے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں کو درمیان سے تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج مزید علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت جب ہمارے پاس غزہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں ہے تو حماس نے اس پیمانے پر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

#gaza#hammas#isrealiprimeminister#natanyahoo#PakTurkNews