غزہ (پاک ترک نیوز) خان یونس میں اسرائیلی سنائپرز نے ہسپتال کے باہر 21فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔
خان یونس میں اسرائیلی اسنائپرز نے ناصر ہسپتال کے باہر کم از کم 21 افراد کو ہلاک کر دیا اور طبی عملے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کو "اوور دی ٹاپ” قرار دیا اور کہا کہ وہ "لڑائی میں وقفے” کے لیے "انتھک محنت” جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے نصف "اب رفح میں دب کر رہ گئی ہے جہاں جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے”، انہوں نے خبردار کیا کہ بے گھر ہونے والوں کو "کوئی گھر نہیں ہے” اور "کوئی امید نہیں”۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 27,947 افراد ہلاک اور 67,459 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔