غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے اور خوراک اور ایندھن کی سپلائی بھی معطل کردی گئی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی "مکمل ناکہ بندی” کے تحت جائے گی، جس میں خوراک اور ایندھن کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔
شدید بمباری نے اب تک محصور فلسطینی انکلیو میں 120,000 سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کے 100,000 ریزرو فوجی غزہ کے قریب جمع ہوگئے ہیں، جہاں فلسطینی جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 130 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ لڑائی کے دوران 700سے زائد اسرائیل ہلاک ہو چکےہیں جبکہ غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 643نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ۔
حماس کا یہ حیران کن حملہ اس وقت ہوا جب حالیہ دنوں میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے ہاتھوں ریکارڈ تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی۔