اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردوان نے امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا کہ امریکا اسرائیل کی غیر مشروط حمایت بند کردے تو غزہ میں فوری جنگ بندی ہوسکتی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں خان یونس اور رفح سمیت پوری غزہ پٹی پر بم برسا کر گھروں میں موجود کئی خاندانوں کو نشانہ بنا ڈالا، اسرائیلی حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7اکتوبر سے اب تک شہیید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ پچاس ہزار زخمی ہیں ۔

#ANKARA#gaza#isreal#pakturknwes#RecepTayyipErdoğanAmerica