استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول کو اناطولیہ فالٹ لائن کے قریب واقع ہونے کے باعث زلزلے کا خطرہ ہے ۔
تفصیلات کےم طابق استنبول شمالی اناطولیہ فالٹ لائن کے قریب واقع ہے، ایک ارضیاتی خطرہ ہے ،استنبول کو پچھلے 2,000 سالوں میں کم از کم 34 طاقتور زلزلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
جنوبی ترکیہ میں گزشتہ سال کی تباہی کے بعد سے زلزلے کے خطرے نے استنبول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کیونکہ یورپ کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کے رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ انہیں اسی طرح کی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
استنبول میں لوگ ہر سال چھوٹے جھٹکے محسوس کر سکتے ہیں جو ان کی گلیوں کے نیچے چھپے ہوئے خطرے کی ایک ناگوار یاد دہانی ہے۔
گزشتہ برس فروری میں ترکیہ کے مختلف علاقوں میں آنے شدید زلزلوں کےباعث ہونے والی شدید تباہی کے باعث استنبول میں لوگوں میں اس حوالے سے خوف پایا جاتا ہے ۔
استنبول کی سرکاری آبادی 16 ملین ہے، لیکن استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی کے گھریلو پانی کی کھپت پر مبنی اندازوں کے مطابق یہ تعداد 20 ملین ہے۔
رہائشیوں کی اکثریت پانچ منزلہ یا اس سے اونچی اپارٹمنٹ عمارتوں میں رہائش پذیر ہے جس میں کچھ کھلی جگہیں ہیں۔