ایک روزہ استنبول انرجی فورم 22 نومبر کومنعقد ہو گا۔

انقرہ (پاک ترک نیوز)
استنبول میں منعقد ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی توانائیفورم کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔جس میں توانائی کے تحفظ ،منتقلی اوردیگر تکنیکی امور پرگفتگو کی جائے گی۔
استنبول کانگریس سینٹر میں دن بھر جاری رہنے والا فورم 22نومبر کو منعقد ہو گا۔ اس فورم میں مختلف ممالک کے توانائی کے وزراء، مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندے، عالمی تنظیموںکے نمائندگان، ماہرین تعلیم، میڈیا کے ماہرین اور کاروباری دنیا کی سرکردہ شخصیات کو اکٹھا کیا جائے گا۔
"مشترکہ مستقبل، مشترکہ اہداف” کے موضوع پر یہ فورم علاقائی توانائی کے مقاصد، قدرتی گیس کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ترکی کے اہم کردار، توانائی کی منتقلی کے لیے مالی اعانت کے لیے حکمت عملی، تیل اور گیس کی منڈیوں، اور تکنیکی ترقی کو تلاش کرے گا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیر توانائی الپرسلان بایراکتار، کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فرحتین التون، اور انادولو کے صدر اور سی ای او سردار کاراگوز امختلف سیشنز میں تقاریر کریں گے جو شرکاء کو عالمی سطح پر مکالمے کا موقع فراہم کرے گا۔
ایک اعلیٰ سطحی پینل ڈسکشن جس کا انتظام بایراکتار نے کیا ہے میں آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف، بلغاریہ کے وزیر توانائی ولادیمیر مالینوف، ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارتو، مالدووا کے وزیر توانائی وکٹر پارلیکوف، روس کے نائب وزیر توانائی سوویل پارلیکوف کے اعلاوہ سربیا کی توانائی اور کان کنی کی وزیر ڈبراوکا جیڈوچ ہینڈانووک، "ایک لچکدار مستقبل کے لیے چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔
علاوہ ازیںاس فورم میں ٹرکش پیٹرولیم پائپ لائن کارپوریشن کے زیر اہتمام "گیس سیکیورٹی کی نئی حرکیات: علاقائی تناظر” کے موضوع پر ایک سیشن بھی منعقد ہوگا ۔جس کے بعدفورم "ایک سمارٹ توانائی کی منتقلی میں نئی ٹیکنالوجیز اور ایندھن کے امکانات” اور "توانائی کی منتقلی کی مالی اعانت: توقعات اور ترجیحات” کےموضوعات پر خصوصی سیشنز کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔

#Istanbul_Energy_Forum