توقع ہے امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں، شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میچ پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکام نے بشام واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں۔ توقع ہے کہ امریکی حکام پاکستانی کرکٹرز اور شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے اور اس بارے میں مشاورت جاری ہے۔

#foregniministry#indvspak#mumtazzahrabaloch#PakTurkNews#pakvsind#t20worldcupAmericaPakistan