براعظم افریقہ سے ہر سال اربوں ڈالر مالیت کا سینکڑوں ٹن سونا متحدہ عرب امارات سمگل ہونے کا انکشاف

ابو ظہبی (پا ک ترک نیوز) ایک رپورٹ کے مطابق افریقہ سے ہر سال اربوں ڈالر مالیت کا سینکڑوں سونے متحدہ عرب امارات سمگل کیا جاتا ہے ۔
ایک تنظیم سوئسیڈ کے مطابق 2022میں کل 435 ٹن سوناجس میں زیادہ تر چھوٹے پیمانے پر کان کنوں کے کے ذریعے30 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا سونا افریقہ سے باہر سمگل کیا گیا تھا۔
سوئسیڈ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای )افریقہ کے سمگل شدہ سونے کی اہم منزل تھی اور 2022 میں اس نے 405 ٹن خریدے تھے۔
تنظیم نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران، متحدہ عرب امارات نے 2,500 ٹن سے زیادہ سمگل شدہ سونا قبول کیا جس کی کل مالیت $115 بلین سے زیادہ ہے۔
نتائج پر تبصرہ کرنے کے لیے پوچھے جانے پر متحدہ عرب امارات کے ایک اہلکار نے کہا کہ ملک نے سونے کی اسمگلنگ سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں اور سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں پر نئے ضوابط نافذ کیے ہیں۔

 

#abudhab#abudhabi#gold#PakTurkNews#smaglingUAE