جنوری 2024، گاڑیوں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ

کراچی (پاک تر ک نیوز) غیر معمولی شرح سود، ناقابل برداشت آٹو فنانسنگ، زیادہ قیمتوں اور سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باوجود، کاروں، جیپوں، وین اور پک اپ کی مشترکہ فروخت جنوری میں 81 فیصد بڑھ کر 10,536 ہوگئی جو دسمبر 2023 میں 5,816 تھی۔
تاہم، مذکورہ حصے میں فروخت جنوری 2023 کے دوران 11,124 یونٹس کے مقابلے میں 5 فیصد کم رہی۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے اعداد و شمار کے مطابق، کاروں، جیپوں، وین اور پک اپ کی فروخت 7MFY24 کے دوران 48pc کم ہو کر 49,990ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 95,240 تھی۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کاروں کی قیمتیں، مہنگی آٹو فنانسنگ، اور صارفین کی کم قوت خرید نے گزشتہ سات ماہ کے دوران فروخت میں کمی کا باعث بنا۔

#automobile#automobileindustry#bus#jeeps#PakTurkNews#trucksCarskarachi