جاپان کی پہلی قمری گاڑی کیریئر راکٹ سے الگ ہوگئی، چار ماہ بعد چاند کے مدار میں داخل ہو گی

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
جاپان کی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے اعلان کیا ہے کہ جاپان کا پہلا قمری پروب اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ دی مون (سلم) ایچ 2اے کیریئر راکٹ سے کامیابی کے ساتھ الگ ہوگیا ہے۔چاند کا ماڈیول جنوب مغربی جاپان میں تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کے 47 منٹ بعد معمول کے مطابق الگ ہوگیا۔ جاپانی ماہرین کے مطابق سلم جنوری یا فروری 2024 میں چاند پر اترنے کے لیے تین سے چار ماہ میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔اس سے پہلےناموافق موسمی حالات کی وجہ سے قمری ماڈیول کی لانچنگ کئی بار ملتوی کی گئی۔
2.4 میٹر، 200 کلوگرام وزنی سلمپروب کو چہرے کی شناخت کے نظام میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے چاند کے گڑھوں اور ٹپوگرافی کو تلاش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سلم ایک خصوصی کیمرے سے بھی لیس ہے جو چاند کی سطح پر چٹانوں میں لوہے اور دیگر عناصر کی مقدار کی پیمائش کر سکتا ہے۔ خلائی جہاز کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کو خاص طور پر یو ایس نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے قمری پروگرام آرٹیمس کے حصے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ایچ 2اے کیریئر راکٹ ایکس رے امیجنگ اور سپیکٹروسکوپی مشن (XRISM) بھی لے جا رہا ہے۔ جو ناسا کے تعاون سے بنایا گیا تھا۔ اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو جاپان سوویت یونین، امریکہ، چین اور بھارت کے بعد چاند پر اپنا ماڈیول اتارنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن جائے گا۔
اپریل 2023 میں، جاپانی کمپنی آئی سپیس نے ہاکوٹو۔پی ماڈیول لانچ کیا تھا جو چاند پر اترنے والی دنیا کی پہلی نجی طور پر تیار کی گئی گاڑی تھی۔ تاہم اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا کیونکہ یہ ممکنہ طور پر چاند کی سطح سے ٹکرانے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

#moon#MoonSniper#PakTurkNews#rocket#sateliteJapan