کراچی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کر کٹر جاوید میاں داد کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سابق کپتان جاوید میانداد موٹر وے پولیس کے پروگرام میں شرکت کے لیے جار ہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی۔
معروف کرکٹر جاوید میاں داد کو موٹر وے پولیس کی گاڑی ہی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس کے مطابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کی طبیعت اب کافی بہتر ہے۔
یاد رہے کہ لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے 1992 میں 437 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے ریکارڈ قائم کیا تھا جسے موجودہ کپتان بابر اعظم نے توڑا ہے۔
12 جون 1957 کو پیدا ہونے والے جاوید میاں داد کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 9 اکتوبر 1976 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے ہوا تھا۔