جمائما گولڈ اسمتھ کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد

 

لندن (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلی جمائما گولڈ اسمتھ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزارا ہوا رمضان میرے لئے پسندیدہ وقت تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ اچھے ارادے اور بہترین انسان بننے کا وقت ہے۔ماہ رمضان میں فضول باتوں، قسمیں کھانے، شیخی یا جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔یہ مہینہ غور و فکر، خیرات کرنے، رحم دلی اور معاف کر دینے اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے ہے۔

@imrankhan#chairmanpti#jamimakhan#JemimaGoldsmith#PakTurkNews#ptiLondon