جنین :طبی عملے کے بھیس میں ہسپتال داخل ہوکر اسرائیلی فوجیوں نے تین افراد کو شہید کردیا

غزہ (پاک ترک نیوز) طبی عملے اور شہریوں کے بھیس میں آئے اسرائیلی کمانڈوز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کے ابن سینا ہسپتال میں تین افراد کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہلاکتیں "غزہ سے جنین تک ہمارے لوگوں کے خلاف قبضے کے جاری جرائم کا تسلسل” ہیں۔
غزہ شہر کے صابرہ اور طفح محلوں میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید ہوگئے ۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 26,637 افراد ہلاک اور 65,387 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

#gaza#hammas#hospital#isral#isreal#junain#PakTurkNews