جوبائیڈن نے 2024میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے مہم کا آغاز کردیا

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن کا اعلان کر کے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024 میں دوبارہ انتخاب کے لیے باضابطہ طور پر اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ خیال رہے 80 سالہ جوبائیڈن کے امریکا کے معمر ترین صدر ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کے 4 سال پورے ہونے کے دن اعلان کیا کہ وہ آئندہ ہونے والے صدارتی الیکشن میں بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخاب لڑیں گے۔
صدر جوبائیڈن کو اس وقت بھی حکمراں جماعت ڈیموکریٹک کے ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور وہ آئندہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے ڈیمو کریٹ کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔
تاہم جماعت ڈیموکریٹک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدرجوبائیڈن کی اگلی مدت کیلئے بھی صدر منتخب ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کی عمر ہوسکتی ہے۔

#americaelecations#donaldtrump#elecations#joebiden#PakTurkNews#washington#washingtondcAmerica