واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی صدر نے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے۔جوبائیڈن نے سال 2024 کیلئے886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔
بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔
اس میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وہ کانگریس سے تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
دفاعی بجٹ میں سروسز سے وابستہ اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا جبکہ دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر 3فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی سینیٹ نے دفاعی پالیسی بل کو 13 کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کیا تھا اور امریکی ایوان نمائندگان نے 118 کے مقابلے میں 310 ووٹ سے بل کی منظوری دی۔