جوبائیڈن کا یوکرین کا دورہ ،روسی صدر پیوٹن کا جلد اہم خطاب متوقع

 

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کے حوالے سے جلد اہم خطاب کریں گے ۔ اپنے خطاب کے دوران روسی صدر عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔
پیوٹن خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ملاقات کے بعد صورتحال اور چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی سے ملاقات کیلئے کیف کا دورہ کرنے کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اچانک غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں روس کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی فراہمی اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

#masscow#PakTurkNews#ukraine#vladimirputin#vladimirzelinskeyrussia