جو روٹ نے ٹیسٹ میں کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی،بابراعظم کی ترقی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔
جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 291رنز بنائے تھے ۔ کیوی قائد ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے ٹیسٹ میں بادشاہت تقریباً ایک سال تک قائم رکھی۔ سابق پاکستانی قائد بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔
آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پانچویں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔
بائولنگ میں انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کے باعث کپتان بین سٹوک، مارک ووڈ اور ایتھکسن کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔
آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھارت جیسوال اور شبمن گل کی ترقی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔
ٹونٹی بائولنگ رینکنگ میں بھارت روی بشونی آٹھ درجے ترقی کر کے پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئےہیں۔
آل رائونڈرز میں آسٹریلیا کے مارک سٹونئس کی بادشاہت برقرار ہے ۔

 

 

 

#babarazam#englanad#joeroot#PakTurkNews#rohisharmaPakistan