مکران (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کا مکران کے ساحل پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن،اس آپریشن کے دوران 4020 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 65 ملین ڈالر سے ذائد ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔