ابوظہبی (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 12، 13 جنوری کو یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 2روزہ سرکاری دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
اس ملاقات میں علاقائی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر کی ملاقات میں سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی وثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق مشترکہ جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون، ہیومن ریسورس کے شعبے میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا حالیہ سیلاب میں مدد پر شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ تیسرا دورہ ہے۔