اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کر دی۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس مظاہر علی نقوی نے کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کرنے کی استدعاکر دی۔
درخواست میں جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے آئندہ کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی۔
انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کونسل نے میرے اعتراضات طے کیے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیجا، درخواست میں کہا گیا کہ کونسل نے27اکتوبر کو پریس ریلیز جاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ظاہر کیے گئے اثاثے جج کیخلاف کارروائی کی بنیاد نہیں بن سکتے، ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ پر حملہ ہے۔