کامران اکمل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

کراچی(پاک ترک نیوز) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
پی ایس ایل 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں۔وکٹ کیپر بیٹر اور کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔
13جنوری 1982کو لاہور میں پیدا ہونیوالے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے 53ٹیسٹ میچوں میں 30.79کی اوسط سے 2648رنز بنائے ہیں ۔انہوں نے 6سنچریاں اور 12نصف سنچریاں بھی سکورکی ہیں ۔
ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں کوئی خامی نہیں،وہ بتدریج بہتری سے بہتر ہورہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران اسپنرز جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابراعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے جنہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔ میں چاہتا ہوں میرے بھاٸیوں کی تعریف دنیا کرے، 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور وہ خود کریں گے

 

#babarazam#kamranakmal#PakTurkNews#pcb#psl#psl8#retirement#testmatch#umarakmalkarachiPakistan