کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کی تلاش میں مد مقابل

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کی تلاش میں آج مدمقابل آئیں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام سات بجےکھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں شہر قائد میں آج کراچی کنگز کا جوڑ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پڑے گا دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں جیت کی منتظر ہیں ۔
دوسری جانب گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست دی تھی ۔پشاور ز لمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
ملتان سلطانز نے مقررہ بیس اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے تھے ۔رولی روسو نے 75جبکہ محمد رضوان نے 66رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2جبکہ سفیان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
پشاور زلمی کی پوری ٹیم 211رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.5اوورز میں 154رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 53جبکہ محمد حارث نے 40رنز کی اننگز کھیلی ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ اور احسان اللہ نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ بہترین کارکردگی پر رولی روس مین آف دی میچ قرار پائے۔

#karachikings#lahoreqalandars#multansultans#PakTurkNews#psl#psl8#quettagladiatorskarachi