کراچی ٹیسٹ:پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لئے

کراچی(پاک ترک نیوز) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنی دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لئے ۔پاکستان کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 97رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کی ،کین ولیمسن کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری سکور کی گئی اور ناٹ آؤٹ رہے، کین کے کریئر کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز میں ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری اننگز میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، 47 اور 71 رنز پر وکٹیں گر گئیں ، عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

#karachitest#newzeland#nzvspak#PakTurkNews#pakvsnzkarachiPakistan