کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ وکٹوں پر 317رنز

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنا لئے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 161جبکہ آغاز سلمان 3رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔چار سال بعد ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد نے 86،امام الحق 24،سعود شکیل 22جبکہ شان مسعود نے تین رنز بنائے۔
کیوی ٹیم کی جانب سے بریکویل ،پٹیل نے دو دو جبکہ ٹم سائوتھ نے ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

#karachitest#nationalstadium#newzeland#nzvspak#PakTurkNews#pakvnzkarachiPakistan