کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 7 رنز کی برتری حاصل کرلی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے کیوی ٹیم کیخلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنالیے جبکہ کیویز پر 7 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل پریسول اور اش سودھی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔

 

#iamamulhaq#karachitest#match#newzeland#PakTurkNews#sarfrazahmedkarachiPakistan