خان یونس :اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 14فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے ۔ صیہونی افواج کے خان یونس میں فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 14افراد شہید ہوگئے ۔
خان یونس کے مغرب میں صلاح خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی سرحدی جھڑپوں کے درمیان اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 9ارکان شہید ہو گئے۔
حزب اللہ کے رہنما نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجو جنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن انہوں نے اس اعلان سے گریز کیا کہ صالح العروری کی ہلاکت کے بعد ان کی افواج حملے میں اضافہ کریں گی۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22,313 افراد ہلاک اور کم از کم 57,296 زخمی ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر ہونے والے حملوں میں اب تک 1139اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

#PakTurkNews