خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختوانخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔
خیبرپی کے کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔
آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 116 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

#aliamingandapur#assembly#khyberpk#PakTurkNews#peshawar