خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔
سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جہاں دو نو منتخب اراکین عبدالمنعم اور لئیق شاہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران نے حلف اٹھالیا ہے ، گزشتہ روز 5 مخصوص نشستوں پرخواتین سمیت 116 نے حلف اٹھایا تھا، آج دو اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا جس کے بعد ارکان کی تعداد 118 ہوگئی ہے ۔
پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ، سپیکر کے لیے سنی اتحاد کونسل کے بابرسلیم سواتی کا مقابلہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار پیپلزپارٹی کے احسان اللہ میاں خیل سے ہو گا۔
ڈپٹی سپیکر کے لیے سنی اتحاد کونس کی ثریا بی بی کا مقابلہ اپوزیشن پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم سے ہے۔
ایوان میں جنرل نشستوں پر منتخب ممبران کی تعداد 113 ہے ، صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر انتخابات ملتوی ہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں جنرل نشستوں کی مجموعی 115 ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی تعداد 87ہیں، 6 ممبران آزاد حیثیت سے اسمبلی میں موجود ہیں، خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 25ہے۔

 

#deputyspeaker#khkassembly#khyberpk#mushtaqghani#oath#PakTurkNews#peshawar#peshwara#provinceassemblySpeaker