خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توقع ہے ملک کی 70 فیصد مقبولیت رکھنے والی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔ ایسا ہوا تو انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا۔ حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عدلیہ کی ہے۔
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی۔جسٹس شکیل احمد نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ اپ نے آسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ ہمارے رہنماؤں کو وہاں گرفتار کیا جاتا ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ اب چیئرمین ہیں آپ سے اس طرح کے بیانات کی توقع نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور میں ہوئے ہیں اس لیے یہاں آئے ہیں۔ فیڈریشن ہمیں یہاں درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ الیکشن کمیشن ہر جگہ ہے کیس کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں۔

#baristargohar#chairmanpti#elecation#intrapartyelecation#PakTurkNews#peshawar