لندن(پاک ترک نیوز)
کنگ چارلس سوئم کی اہلیہ کیملا پارکرکو بالآخر باضابطہ طور پر "ملکہ کیملا” کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔اور بات کا اعلان 6 مئی کو ہونے ولی ان کے شوہر کی تاجپوشی کے دعوت ناموں میں انکے نام کے ساتھ ــ”ملکہ” کے استعمال سے کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی محل کی جانب سے مہمانوں کو جو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے وہ "کنگ چارلس سوئم اور ملکہ کیملا” کی طرف سے ہے۔ اور یہ اس بات کی تصدیق ہےکہ تاجپوشی کیملا کے لقب میں "ملکہ کنسورٹ” سے تبدیلی بھی کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعوت نامہ جو کہ ری سائیکل کاغذ پر چھاپا گیا ہے۔ تقریباً 2000 مہمانوں کو اس تقریب کے لیے بھیجا گیا جا رہا ہے جو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوگی۔
پچھلے سال فروری میں، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم نے بادشاہ کی حیثیت سے اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا تھا کہ چارلس کے بادشاہ بننے پر کیملا ڈچس آف کارن وال کو”ملکہ کنسورٹ” کا اعزاز حاصل ہونا چاہیے۔
کیملا کو پہلے شہزادی کنسرٹ کے نام سے جانا جاتا تھا اور پھر وہ ملکہ کی ساتھی بن گئیں، لیکن دعوت نامے کے ساتھ، اب وہ 6 مئی کی تاجپوشی کے بعد ملکہ کیملا کے نام سے جانی جائیں گی۔