لندن (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب نے ترکیہ کے پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیارے "کان” جو اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہےکے لگ بھگ 100 یونٹس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کی تجویز پر شاہی سعودی فضائیہ کے کمانڈر شہزادہ ترکی بن بندر السعود کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے دورے کے دوران شہزادہ ترکی نے کئی ترک دفاعی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ جن میں راکٹسان،ایسلسان اور کانلڑاکا طیارہ بنانے والی ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس دورے نے شہزادہ ترکی اور سعودی وفد کو کانلڑاکا طیاروں کی صلاحیتوں کے بارے میں تازہ ترین معلعمات فراہم کیں اور طیارے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ اسٹریٹجک تعاون کا جائزہ لیا گیا۔اس تعاون میں سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے کی مقامی تیاری شامل ہونے کی امید ہے۔یہ مجوزہ حصول سعودی عرب اور ترکیہ دونوں کے مقاصد کے مطابق ہے تاکہ علاقائی طاقتوں کے طور پر اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔
اس دورے میں سعودی عرب میں بنائے جانے والے اکنچی ڈرونز کے لئے بیکار ٹیکنالوجی کے ساتھ سعودی فوجی انڈسٹریز کے معاہدے کے علاوہ سعودی عرب کی نیشنل کمپنی برائے مکینیکل سسٹمز نے ترکی کی ایسلسان کے ساتھ ڈرونز کے لیے الیکٹرو آپٹیکل سسٹمز کی فراہمی کے لیے اور راکٹسان کے ساتھ ہتھیاروں کے نظام کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے۔
اسیلسان نے کہا ہے کہ دونوں فریق الیکٹرو آپٹیکل سرویلنس، ٹارگٹنگ سسٹم، گائیڈنس کٹس اور بائیکر ڈرونز کے ذریعے استعمال ہونے والے سمارٹ بم تیار کرنے میں تعاون کریں گے۔