فضائی آلودگی ،شہروں میں لاہوراور ممالک میں چاڈ کا پہلا نمبر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
سال 2022کے دوران دنیا بھر کے شہروں میں پاکستان کا شہر لاہور اور ملکوں میں افریقی ملک چاڈ فضائی آلودگی اور ہوا کے معیار کےاعتبار سےدنیا کے آلودہ ترین فضا والے شہروں اور ملکوں میں سرفہرست رہے ہیں۔
دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور ہوا کے معیار کی جانچ کرنے والی عالمی شہرت یافتہ سوئس کمپنی آئی کیو ایئر کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں شہروں اور ملکوں کا ماہانہ بنیاد پر سروے کیا جاتا ہے۔ اور سل کے بعد اسکے سالانہ نتائج جاری کئے جاتے ہیں۔ آئی کیو ائیر کےسال 2022کے لئے جاری کردہ سروے کے مطابق لاہور کی ایئر کوالٹی رینکنگ میں پہلے کے مقابلے میں دس درجے تنزلی ہوئی ہے۔
آئی کیو ایئر فضا میں اُن ذرات کی تعداد کی بنیاد پر کسی بھی شہر کو جانچ کر درجہ بندی کرتی ہے جو انسانی پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ان ذرات کو پی ایم 2.5 کا نام دیا گیا ہے۔اس سالانہ سروے کے نتائج کو دنیا بھر ماہرین اور سرکاری محکمے حوالے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
سنہ 2021 میں لاہور کی ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 86 ذرات یا مائیکرو گرام تھی۔ جبکہ سنہ 2022 میں یہ بدتر ہو کر 97 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہو گئی۔
چین کا شہر ہوتان دنیا کے 20 بڑے آلودہ فضا والے شہروں میںدوسرے نمبر پر ہے جہاں لاہور کے بعد ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 94 مائیکروگرام ہے۔ہوتان میں سنہ 2021 میں ایئر کوالٹی 101 مائیکروگرام مکعب میٹر تھی۔پھربھارت کے دو شہر بھوادی اور دہلی آلودہ ترین فضا والے شہروں میں لاہور اور ہوتان کے بعد ہیں۔ دونوں شہروں میں ایئر کوالٹی 92 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ایئر کوالٹی میں زیادہ سے زیادہ پانچ مائیکروگرام فی مکعب میٹر ذرات ہی انسانی نظامِ تنفس کے لیے خطرناک نہیں۔
مزید براں افریقی ملک چاڈکو فضائی آلودگی 89 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑی فضا والا ملک۔ جبکہ عراق کو دنیا کا دوسرا سب سے بری فضا والا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں آلودگی اوسطاً 80 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔

#chad#iq#islamabad#Lahore#PakTurkNews#polution