لاہور ،گھر میں آتشزدگی کے باعث 10افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورکے علاقے بھائی گیٹ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 10افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گھر میں آگ بھاٹی گیٹ کے علاقے سمیاں میں رات لگی گھر نے آگ کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔گھر میں آگ لگنے کا واقعہ ممکنہ طور پر فریج کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آگ نے مکان کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ کے باعث گھر کے تمام افراد پچھلے کمرے میں محصور ہو گئے تھے۔

#bhatigate#fire#Lahore#PakTurkNews#rescue