کراچی(پاک ترک نیوز) لاہور قلندرز کے آل رائونڈ لیام ڈائوسن انجری کا شکار ہوکرٹورنامنٹ سے باہرہو گئے ۔ڈاکٹرز نے انگلش آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔
پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر لیام ڈائوسن انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے میں انجری ہوئی تھی۔
دوسری جانب لاہور قلندرز نے لیام ڈاسن کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔