لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیلنج درپیش

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا ۔لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج پی ایس ایل 8میں لاہورقلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل آئیں گی ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ 7بجے کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے آل رائونڈ لیام ڈائوسن انجری کا شکار ہوکرٹورنامنٹ سے باہرہو گئے ۔ڈاکٹرز نے انگلش آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔
گزشتہ روزکھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کرگلیڈی ایٹرزکوبیٹنگ کی دعوت دی۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے ۔ افتخار احمد نے 50رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر9گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا ۔جمی نیشم نے 38رنز بنائے تھے ۔

#karachikings#Lahore#lahoreqalandars#liamdowson#multansultan#PakTurkNews#pesshawarzalmi#psl#psl8karachi